اتوار، 25 فروری، 2024

اللہ کی رضا مندی کی دعا


اللہ کی رضا مندی کی دعا



ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر موجود نہ پایا تو میں آپ    کو ڈھونڈھنے لگی ( مکان میں اندھیرا تھا ) تو میرا ہاتھ آپ کے قدموں کے تلووں پر جا پڑا، دونوں پاؤں کھڑے تھے اور آپ ( حالت سجدہ میں ) یہ دعا کر رہے تھے:


اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لاَ أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ


اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں تیری رضا مندی کی تیری ناراضگی سے، اور تیری عافیت کی تیری سزا سے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں تیرے عذاب سے، میں تیری تعریف کما حقہ نہیں کر سکتا، تو ویسے ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی تعریف فرمائی ہے ۔ (سنن ابن ماجہ جلد ٣ حدیث ٧٢٢ صحیح)






 

ہفتہ، 24 فروری، 2024

والدین اور تمام مومنوں کے لئے دعا




والدین اور تمام مومنوں کے لئے دعا


رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (القرآن ١٤:٤١)

اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کوبخش دینا  (سورہ ابراہیم آیت نمبر 41)




 

جمعہ، 23 فروری، 2024

دعائے نور Dua e Noor


دعائے نور


رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں یہ فرمایا کرتے تھے 


اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا

وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي سَمْعِي نُورًا

وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ يَسَارِي نُورًا

وَفَوْقِي نُورًا، وَتَحْتِي نُورًا

وَأَمَامِي نُورًا، وَخَلْفِي نُورًا

وَاجْعَلْ لِي نُورًا ‏


اے اللہ ! میرے دل میں نور پیدا کر ،

میری نظر میں نور پیدا کر  

میرے کان میں نور پیدا کر 

میرے دائیں طرف نور پیدا کر 

میرے بائیں طرف نور پیدا کر 

میرے اوپر نور پیدا کر  

میرے نیچے نور پیدا کر 

میرے آگے نور پیدا کر 

میرے پیچھے نور پیدا کر

اور مجھے نور عطا فرما

صحیح بخاری جلد ۷ ٦۳۱٦




 

جمعرات، 22 فروری، 2024

دنیا اور آخرت کی ساری بھلائیوں کا سوال اور ساری برائیوں سے پناہ کی دعا


دنیا اور آخرت کی ساری بھلائیوں کا سوال اور ساری برائیوں سے پناہ کی دعا 

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا سکھائی


اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ 

اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت کی ساری بھلائی کی دعا مانگتا ہوں جو جلد ملنے والی ہو یا دیر سے اور چاہے مجھے اس کا علم ہو یا نہ ہو اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا اور آخرت کی تمام برائیوں سےجو جلد آنے والی ہو یا دیر سے اور چاہے مجھے اس کا علم ہو یا نہ ہو 

سنن ابن ماجہ جلد ٣ حدیث ٧٢٧-صحیح 





 

ہفتہ، 17 فروری، 2024

وضو کرنے کے بعد کی دعا


وضو کرنے کے بعد کی دعا


وضو کرنے کے بعد کی دعا



حضرت ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص نے وضو کیا پھریہ دعا پڑھی  

تو اسے( جہنم سے) آزاد لوگوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ اور ایک مہر لگا دی جاتی ہے جو قیامت تک نہیں توڑی جاتی


*سُبْحَانَكَ اللهُمّ وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَه إِلَا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوب إِلَيْك*

 اے اللہ تو اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے ، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں، اور تجھ سے توبہ کرتا ہوں۔ 

السلسلہ صحیحہ ٢٩٥١ 

المستدرك على الصحيحين ٢٠٠٥ حسن 








 

جمعرات، 15 فروری، 2024

ہدایت اور تقوی کی دعا


ہدایت اور تقوی کی دعا



ہدایت اور تقوی کی دعا


حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم  اس طرح دعا مانگا کرتے تھے 

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى

اے اللہ میں تجھ سے ہدایت ، تقویٰ ، پاکدامنی اور  بے نیاز ہونے کا سوال کرتا ہوں  (جامع ترمذی ، جلد ٢ ، ١٤١٣-صحیح )







 

بدھ، 14 فروری، 2024

مصیبت یا پریشانی کے وقت کی دعا


مصیبت یا پریشانی کے وقت کی دعا


مصیبت یا پریشانی کے وقت کی دعا



رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں چند ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تم مصیبت کے وقت یا مصیبت میں کہا کرو 

الله الله ربي لا أشرك به شيئًا

اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا

سنن ابی داؤد جلد ۱ ۱۵۱۲ صحیح 






 

منگل، 13 فروری، 2024

توبہ کی دعا


توبہ کی دعا





توبہ کی دعا



ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز کے آخر میں یہ دعا ١٠٠ بار پڑھتے ہوئے سنا ہے 

اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ

اے اللہ مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول کر ،یقیناً تو ہی توبہ قبول کرنے والا بخشنے والا ہے۔ (سلسلۃ الصحیحہ-٢٧٩١ -صحیح مسند احمد ٢٢٥٤٦-صحیح )

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 

ا ے لوگوں الله تعالیٰ سے توبہ کرو۔ میں دن میں ١٠٠ مرتبہ الله تعالیٰ سے توبہ کرتا ہوں (صحیح مسلم جلد ٦ ، ٦٨٥٩)




 

پیر، 12 فروری، 2024

کھانا کھانے کے بعد کی دعا


کھانا کھانے کے بعد کی دعا



کھانا کھانے کے بعد کی دعا



حضرت سہل بن مجاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کھانا کھایا پھر کھانے سے فارغ ہو کر کہا: 

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلاَ قُوَّةٍ

 ”تمام تعریفیں ہیں اس اللہ کے لیے جس نے ہمیں یہ کھانا کھلایا اور اسے ہمیں عطا کیا، میری طرف سے محنت مشقت اور جدوجہد اور قوت و طاقت کے استعمال کے بغیر

 تو اس کے اگلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے

جامع ترمذی اجلد نمبر 2 حدیث نمبر 1383




 

اتوار، 11 فروری، 2024

اے اللہ....! ماہ رمضان المبارک کی دعائیں


ماہ رمضان المبارک میں دعا مانگیں


اے اللہ.....!


اے اللہ ! ہم عاجز بندے تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تیرے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔

اے اللہ ! ہمارے دلوں کو اخلاص کے ساتھ اپنے دین کی طرف پھیر دے۔

اے اللہ ! ہمارے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو معاف فرمادے۔

اے اللہ ! ہمیں پکا اور سچا مسلمان بنادے۔

اے اللہ ! ہماری مشکلات کو حل فرمادے۔

اے اللہ ! ہمیں اسلام پر استقامت نصیب فرما۔

اے اللہ ہم سے راضی ہو جا، ہمیں شیطان اور نفس کے شر سے بچا۔

اے اللہ ! ایمان کے ساتھ ہمارا خاتمہ فرما۔

اے اللہ ! ہمارے قدموں کو صراط مستقیم پر قائم رہنے والا بنا دے۔

اے اللہ ! اپنی رضا پر راضی رہنے کی توفیق دے۔

اے اللہ ! اپنی خاص رحمت نازل فرما اور اپنے قہر و غضب سے بچالے۔

اے اللہ ! قیامت کی رسوائی سے بچالینا

اے اللہ ! اپنے عرش کے سائے میں جگہ عنایت فرمانا۔ 

اے اللہ ! قیامت کے روز اپنا دیدار نصیب فرمانا۔

اے اللہ اکل امت محمدیہ کو حشر کی رسوائی سے پناہ عنایت فرما ، 

اے اللہ !: اسلام کا بول بالا فرما، 

اے اللہ !: اسلام کا جھنڈا بلند فرما۔

اے اللہ ! تمام مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کر دے، 

اے اللہ !: اسلام کی حفاظت فرما۔ 

اے اللہ ! ہماری خطاؤں کو معاف فرما۔

اے اللہ ! قبر کے اندھیرے اور عذاب سے بچانا ، 

اے اللہ ! منکر نکیر کے سوالات کے وقت ہماری مدد فرمانا ، 

اے اللہ ! ہمارا نامہ اعمال ہمارے داہنے ہاتھ میں دینا۔

اے اللہ ! ہمیں حلال روزی نصیب فرما، 

اے اللہ ! ہمارے کاروبار میں اپنی رحمت سے برکت اور ترقی عطا فرما۔ اے اللہ ! ہمیں اخلاص نصیب فرما، 

اے اللہ ! ہمارے دلوں سے حسد، 

اے اللہ ! بغض اور کینہ دور فرما 

اے اللہ ! ہمیں دجال کے فتنے سے بچا

اے اللہ ! ہمیں موت کی سختی سے بچا 

اے اللہ ! ہمیں قبر کے عذاب سے بچا 

اے اللہ ! ہمیں قیامت کی گرمی سے بچا 

اے اللہ ! ہمیں جہنم کی آگ سے محفوظ فرما۔

اے اللہ ! پل صراط کا راستہ آسان کر دے۔

اے اللہ ! جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔

اے اللہ ! تنگدستی اور خوف وگھبراہٹ اور قرض کے بوجھ کو دور فرما۔

اے اللہ ! رسول اللہ ﷺ کے پیارے طریقے ہم کو سکھا دے اور ان کے پیارے صحا بہ رضی اللہ عنہم کے اعمال کی خوبی ہمارے ہر کام میں پیدا کر دے۔

اے اللہ ! ہمارے بچوں کو علم دین کی دولت سے سرفراز فرما اور نیک وصالح بنادے۔

اے اللہ ! ہم گناہوں کے بوجھ سے دبے ہوئے ہیں صرف تیری رحمت کا آسرا ہے۔ تو ہمیں اپنی رحمت سے بخش دے۔

اے اللہ ! اے غفور و رحیم ، ہمارے گناہوں کو معاف فرما۔

اے اللہ ! ہم گناہوں سے تو بہ کرتے ہیں، تُو ہماری خطاؤں کو معاف فرمادے ۔ ہم گناہوں سے شرمندہ ہیں ۔

اے اللہ ! جو گناہ جان کر کئے ہیں اور جو انجانے میں ہوئے ہیں سب کو معاف فرمادے۔

اے اللہ ! ہمارے مردوں اور عورتوں کو نماز کا پابند بنادے۔

اے اللہ ! ہماری عبادتوں کو قبول فرما۔

اے اللہ ! سب مسلمانوں کو نیک بنادے۔

اے اللہ! ہمیں ہر قسم کی بداخلاقیوں سے بچا۔

اے اللہ ! آخرت میں تیرا دیدار نصیب ہو۔

اے اللہ ! اسلام کا بول بالا ہو۔ 

اے اللہ ! مسلمانوں کی تمام مشکلیں حل فرما 

اے اللہ ! ہماری ہر مشکل آسان فرمادے، چین اور راحت عطا فرما۔

اے اللہ ! مسلمانوں کو دین و دنیا میں عزت عطا فرما۔

اے اللہ ! بیماروں کو شفا عطا فرما۔

اے اللہ ! ہمیں دعا مانگنے کا طریقہ اور اپنی عبادت کرنے کا سلیقہ عطا فرما۔

اے اللہ ! مسلمانوں کو دیس پردیس میں چین، امن اور سلامتی عطا فرما۔

اے اللہ ! کمزوروں کو طاقت عطا فرما۔

اے اللہ ! بچھڑوں کو ملادے اور روٹھوں کو منادے۔

اے اللہ ! ہماری تمام دلی جائز تمناؤں کو پورا فرما۔

اے اللہ ! تنگ دستوں کی تنگ دستی کو دور فرما۔

اے اللہ ! ہمارے مردوں کی مغفرت فرما ان کی قبروں پر رحمت نازل فرما، ان کی قبروں کو ٹھنڈار کچھ اور ان کو بلندی درجات عطا فرما۔

اے اللہ! ہمیں اچھی صحت دے تا کہ ہم تیری عبادت کر سکیں۔

اے اللہ ! مرتے وقت کلمہ نصیب فرما۔ مرنے کے بعد اپنے پیارے نبی علی ایم کی شفاعت نصیب فرما۔ ہماری دعاؤں کو قبول

فرما۔ آمین ثم آمین 





 

D N A Mein Allah ki Nishaniyaan ڈی این اے میں اللہ کی نشانیاں

 D N A Mein Allah ki Nishaniyaan   ڈی این اے میں اللہ کی نشانیاں