جمعرات، 2 جنوری، 2025

1 January 2025




 خوبصورت اچھی باتیں گروپ کی 1 جنوری 2025 کی پوسٹں



🌹خوبصورت اچھی باتیں نمبر 149 :🌹



نمبر ❉ 439_‏ طنز وہ آئینہ ہے جس میں دیکھنے والا اپنے سوا ہر کسی کے چہرے کو دیکھتا ہے۔


نمبر ❉ 440_‏ زندگی ایک نوٹ بک ہے.....دو صفحے پہلے ہی اللہ نے لکھے ہوئے ہیں، پہلا صفحہ پیدائش، آخری صفحہ موت، مرکز کا صفحہ خالی ہے تو انہیں مسکراہٹ اور پیار سے بھر دو۔..!!


نمبر ❉ 441_‏ سچ بولنا ہی اصل فتح ہے، چاہے وقتی طور پر ہار ہی کیوں نہ ہو۔




🌹اللہ کے کلام کے لیے مختص🌹


  

دن کے آغاز۔۔۔۔۔پر مصروفیت جتنی بھی ہو۔۔۔لیکن یاد رکھیں۔۔ہدایت، رحمت ،برکت اور شفا قرآن مجید کے ساتھ مُنسلک ہے،لہذا ہر صورت فجر کا قرآن اپنی روٹین میں لازمی شامل رکھیں۔۔۔چاہے چند آیات ہی پڑھیں 



سیدنا ابو ہریرہ کہا کرتے تھے۔۔۔ کہ یقینا قرآن نہ پڑھنے کی وجہ سے گھر اپنے رہنے والوں کے لئے تنگ ہو جاتا ہے فرشتے اس گھر کو چھوڑ دیتے ہیں شیاطین اس میں بسیرا کر لیتے ہیں، اور اسکی خیر وبرکت کم ہو جاتی ہے 

📔سنن الدارمی 3309



اللہ کے خاص چُنے ہوئے بندے اپنی زندگی اور اپنے دن کا بہترین وقت "اللہ کے کلام" کے لیے مختص رکھتے ہیں 

ان شاء اللہ تعالیٰ



🌹اللہ بہترین دوست ہے🌹



جب انسان اللّه سے شیئرنگ شروع کر دیتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ خود اس کے لیے سہولت و آسانی پیدا کرنے کے راستے کھول دیتا ہے۔ مصائب ہٹ جاتے ہیں مشکلات ختم ہونے لگتی ہیں ، کیوں کہ اچھے اور مخلص دوست بہترین سہولت کار ہوتے ہیں ، اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کے ہمارا بہترین دوست کون ہو سکتا ہے۔




🌹یقین اور توکل کیا ہے🌹


ایمان اور توکل یہ ہے کہ جو ہمارا ہے وہ ہم سے ہر گز کم نہیں ہو گا۔۔۔

اپنے حصے کی روٹی کھاؤ اور اطمینانِ دل سے چباؤ نہ کہ چباتے ہوئے دوسروں کے پکوانوں کے بارے میں سوچنے لگ جاؤ۔۔۔

حُسنِ تدبیر میں لگے رہو اور رب کی رضا کو اپنی رضا بنا لینے سے ایک گہرا سکون رفیقِ سفر بن جاتا ہے

*صبح کے وقت شام اور شام کے وقت صبح کی لمبی لمبی خواہشات کے پیمان ہر گز نہ باندھو*

ہر لمحہ فکرِ فرائض اور عملِ پیہم سے وابستگی انسان کو غافل اور راستے سے بھٹکنے نہیں دیتی

اور ایمان و توکل کا یہ ابدی سفر ایک اطمینان کے ساتھ چلتا ہی چلا جاتا ہے۔۔۔




🌹ہدایت کے معنی🌹


ہدایت سُننے میں لفظ بہت چھوٹا ہے لیکن معنی بہت بڑے رکھتا ہے یہ اُسی انسان کو ملتی ہے جو ڈُھونڈتا ہے اور اسے پانے کی کوشش کرتا ہے، اور جو پا لیتا ہے وہ غنی ہو جاتا ہے اس لئے کُچھ مانگیں یا نہ مانگیں ہدایت ضرور مانگا کریں۔ یہ بھی صرف اُنہی کو حاصل ہوتی ہے جنہیں رب العالمین اپنا قرب دینا چاہتا ہے...!




🌹جیسےزندگی گزاریں گے ویسے ہی موت آۓ گی🌹


حیرت کی بات ہے نا ۔۔۔۔

نمازیں قضا کرکے لوگ سجدے کی حالت میں مرنا چاہتے ہیں۔ 

گنگناتے گانے ہیں مگر مرتے وقت کلمہ پڑھنا چاہتے ہیں۔ 


جس حال میں مرنا پسند کرتے ہیں، اس حال میں زندگی گزارنا شروع کردیں۔_




🌹چھٹی کا دن کیسے گزاریں؟🌹


کیا سارا دن سوتے رہیں۔؟


کیا سارا دن کَھاتے پکاتے رہیں؟


کیا گُھومنے پِھرنے میں مست رہیں؟ 



👈🏻اللہ تعالی فراغتِ اوقات کے بارے میں کیا فرماتے ہیں 👇🏻


*فَاِذَا فَرَغتَ فَانصَب*○  

*وَ اِلَی رَبِّكَ فَارغَب*○  

 📖سورة الم نشرح7/8. 


تو جب تُو (یعنی آپﷺ) فارغ ہو جائے تو محنت کر

 اور پس اپنے رب ہی کی طرف رغبت کر

------------------------------

✍🏻دنیا کے کام ہوں یا تبلیغِ دین کا کام ہو۔۔اگرچہ یہ سب عبادات اور نیکیاں ہیں لیکن ان کاموں میں مخلوق سے رابطہ رہتا ہے۔۔

تو جب کچھ فراغت ملے تو ہر چیز سے منقطع ہو کر اپنے ربً سے تعلق جوڑیں۔۔مثلا ذکر الہی، رکوع و سجود اور تلاوتِ قرآن پر محنت کریں۔۔تمام رغبت صرف اور صرف اللہ تعالی کی طرف رکھیں۔۔

*فَانصَب* کے مفہوم میں محنت اور مشقت کے ساتھ تھکن بھی شامل ہے۔۔یعنی صرف راحت کے وقت ہی نہیں، طبیعت کے نہ چاہتے ہوئے بھی عبادت اورذکرِالہی میں مشقت جاری رکھ ۔۔۔

 

رسُول اللہﷺ کی زندگی میں دُنیاوی اور دِینی کاموں کی چھٹی نہ تھی ۔ رسول اللهﷺ کو رات کے وقت کچھ فراغت ملتی ۔۔۔چنانچہ رات کے وقت *آپﷺ* اتنا لمبا قیام کرتے کہ پاؤں میں ورم آ جاتا۔۔۔

 

آج امت محمدﷺ کے فراغت کے لمحات کا کیا معمول ہے؟


سکون کے لیے خُوب سونا۔۔۔۔خُوب کھانا۔۔۔خُوب گھومنا۔۔۔

            لیکن


سکُون پھر بھی نہیں 

کیونکہ سکُون صرف رسول اللہﷺ کی اتباع میں ہے 




D N A Mein Allah ki Nishaniyaan ڈی این اے میں اللہ کی نشانیاں

 D N A Mein Allah ki Nishaniyaan   ڈی این اے میں اللہ کی نشانیاں