والدین اور تمام مومنوں کے لئے دعا
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (القرآن ١٤:٤١)
اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کوبخش دینا (سورہ ابراہیم آیت نمبر 41)
MS Urdu, Islamic Stories, Urdu Islamic Books, Quran Stories, Hadees Books, Urdu Islamic history Books, Seerat un Nabi Books, Urdu Islamic books, Urdu Ambiya Books
والدین اور تمام مومنوں کے لئے دعا
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (القرآن ١٤:٤١)
اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کوبخش دینا (سورہ ابراہیم آیت نمبر 41)
دعائے نور
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں یہ فرمایا کرتے تھے
اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا
وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي سَمْعِي نُورًا
وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ يَسَارِي نُورًا
وَفَوْقِي نُورًا، وَتَحْتِي نُورًا
وَأَمَامِي نُورًا، وَخَلْفِي نُورًا
وَاجْعَلْ لِي نُورًا
اے اللہ ! میرے دل میں نور پیدا کر ،
میری نظر میں نور پیدا کر
میرے کان میں نور پیدا کر
میرے دائیں طرف نور پیدا کر
میرے بائیں طرف نور پیدا کر
میرے اوپر نور پیدا کر
میرے نیچے نور پیدا کر
میرے آگے نور پیدا کر
میرے پیچھے نور پیدا کر
اور مجھے نور عطا فرما
صحیح بخاری جلد ۷ ٦۳۱٦
دنیا اور آخرت کی ساری بھلائیوں کا سوال اور ساری برائیوں سے پناہ کی دعا
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا سکھائی
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ
اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت کی ساری بھلائی کی دعا مانگتا ہوں جو جلد ملنے والی ہو یا دیر سے اور چاہے مجھے اس کا علم ہو یا نہ ہو اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا اور آخرت کی تمام برائیوں سےجو جلد آنے والی ہو یا دیر سے اور چاہے مجھے اس کا علم ہو یا نہ ہو
سنن ابن ماجہ جلد ٣ حدیث ٧٢٧-صحیح
وضو کرنے کے بعد کی دعا
وضو کرنے کے بعد کی دعا
حضرت ابو سعید خدریرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے وضو کیا پھریہ دعا پڑھی
تو اسے( جہنم سے) آزاد لوگوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ اور ایک مہر لگا دی جاتی ہے جو قیامت تک نہیں توڑی جاتی
*سُبْحَانَكَ اللهُمّ وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَه إِلَا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوب إِلَيْك*
اے اللہ تو اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے ، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں، اور تجھ سے توبہ کرتا ہوں۔
السلسلہ صحیحہ ٢٩٥١
المستدرك على الصحيحين ٢٠٠٥ حسن
ہدایت اور تقوی کی دعا
ہدایت اور تقوی کی دعا
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح دعا مانگا کرتے تھے
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى
اے اللہ میں تجھ سے ہدایت ، تقویٰ ، پاکدامنی اور بے نیاز ہونے کا سوال کرتا ہوں (جامع ترمذی ، جلد ٢ ، ١٤١٣-صحیح )
مصیبت یا پریشانی کے وقت کی دعا
مصیبت یا پریشانی کے وقت کی دعا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں چند ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تم مصیبت کے وقت یا مصیبت میں کہا کرو
الله الله ربي لا أشرك به شيئًا
اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا
سنن ابی داؤد جلد ۱ ۱۵۱۲ صحیح
توبہ کی دعا
توبہ کی دعا
ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز کے آخر میں یہ دعا ١٠٠ بار پڑھتے ہوئے سنا ہے
اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ
اے اللہ مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول کر ،یقیناً تو ہی توبہ قبول کرنے والا بخشنے والا ہے۔ (سلسلۃ الصحیحہ-٢٧٩١ -صحیح مسند احمد ٢٢٥٤٦-صحیح )
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ا ے لوگوں الله تعالیٰ سے توبہ کرو۔ میں دن میں ١٠٠ مرتبہ الله تعالیٰ سے توبہ کرتا ہوں (صحیح مسلم جلد ٦ ، ٦٨٥٩)
کھانا کھانے کے بعد کی دعا
کھانا کھانے کے بعد کی دعا
حضرت سہل بن مجاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کھانا کھایا پھر کھانے سے فارغ ہو کر کہا:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلاَ قُوَّةٍ
”تمام تعریفیں ہیں اس اللہ کے لیے جس نے ہمیں یہ کھانا کھلایا اور اسے ہمیں عطا کیا، میری طرف سے محنت مشقت اور جدوجہد اور قوت و طاقت کے استعمال کے بغیر
تو اس کے اگلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے
جامع ترمذی اجلد نمبر 2 حدیث نمبر 1383
ماہ رمضان المبارک میں دعا مانگیں
اے اللہ.....!
اے اللہ ! ہم عاجز بندے تیری پاکی بیان کرتے ہیں اور تیرے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔
اے اللہ ! ہمارے دلوں کو اخلاص کے ساتھ اپنے دین کی طرف پھیر دے۔
اے اللہ ! ہمارے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو معاف فرمادے۔
اے اللہ ! ہمیں پکا اور سچا مسلمان بنادے۔
اے اللہ ! ہماری مشکلات کو حل فرمادے۔
اے اللہ ! ہمیں اسلام پر استقامت نصیب فرما۔
اے اللہ ہم سے راضی ہو جا، ہمیں شیطان اور نفس کے شر سے بچا۔
اے اللہ ! ایمان کے ساتھ ہمارا خاتمہ فرما۔
اے اللہ ! ہمارے قدموں کو صراط مستقیم پر قائم رہنے والا بنا دے۔
اے اللہ ! اپنی رضا پر راضی رہنے کی توفیق دے۔
اے اللہ ! اپنی خاص رحمت نازل فرما اور اپنے قہر و غضب سے بچالے۔
اے اللہ ! قیامت کی رسوائی سے بچالینا
اے اللہ ! اپنے عرش کے سائے میں جگہ عنایت فرمانا۔
اے اللہ ! قیامت کے روز اپنا دیدار نصیب فرمانا۔
اے اللہ اکل امت محمدیہ کو حشر کی رسوائی سے پناہ عنایت فرما ،
اے اللہ !: اسلام کا بول بالا فرما،
اے اللہ !: اسلام کا جھنڈا بلند فرما۔
اے اللہ ! تمام مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کر دے،
اے اللہ !: اسلام کی حفاظت فرما۔
اے اللہ ! ہماری خطاؤں کو معاف فرما۔
اے اللہ ! قبر کے اندھیرے اور عذاب سے بچانا ،
اے اللہ ! منکر نکیر کے سوالات کے وقت ہماری مدد فرمانا ،
اے اللہ ! ہمارا نامہ اعمال ہمارے داہنے ہاتھ میں دینا۔
اے اللہ ! ہمیں حلال روزی نصیب فرما،
اے اللہ ! ہمارے کاروبار میں اپنی رحمت سے برکت اور ترقی عطا فرما۔ اے اللہ ! ہمیں اخلاص نصیب فرما،
اے اللہ ! ہمارے دلوں سے حسد،
اے اللہ ! بغض اور کینہ دور فرما
اے اللہ ! ہمیں دجال کے فتنے سے بچا
اے اللہ ! ہمیں موت کی سختی سے بچا
اے اللہ ! ہمیں قبر کے عذاب سے بچا
اے اللہ ! ہمیں قیامت کی گرمی سے بچا
اے اللہ ! ہمیں جہنم کی آگ سے محفوظ فرما۔
اے اللہ ! پل صراط کا راستہ آسان کر دے۔
اے اللہ ! جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔
اے اللہ ! تنگدستی اور خوف وگھبراہٹ اور قرض کے بوجھ کو دور فرما۔
اے اللہ ! رسول اللہ ﷺ کے پیارے طریقے ہم کو سکھا دے اور ان کے پیارے صحا بہ رضی اللہ عنہم کے اعمال کی خوبی ہمارے ہر کام میں پیدا کر دے۔
اے اللہ ! ہمارے بچوں کو علم دین کی دولت سے سرفراز فرما اور نیک وصالح بنادے۔
اے اللہ ! ہم گناہوں کے بوجھ سے دبے ہوئے ہیں صرف تیری رحمت کا آسرا ہے۔ تو ہمیں اپنی رحمت سے بخش دے۔
اے اللہ ! اے غفور و رحیم ، ہمارے گناہوں کو معاف فرما۔
اے اللہ ! ہم گناہوں سے تو بہ کرتے ہیں، تُو ہماری خطاؤں کو معاف فرمادے ۔ ہم گناہوں سے شرمندہ ہیں ۔
اے اللہ ! جو گناہ جان کر کئے ہیں اور جو انجانے میں ہوئے ہیں سب کو معاف فرمادے۔
اے اللہ ! ہمارے مردوں اور عورتوں کو نماز کا پابند بنادے۔
اے اللہ ! ہماری عبادتوں کو قبول فرما۔
اے اللہ ! سب مسلمانوں کو نیک بنادے۔
اے اللہ! ہمیں ہر قسم کی بداخلاقیوں سے بچا۔
اے اللہ ! آخرت میں تیرا دیدار نصیب ہو۔
اے اللہ ! اسلام کا بول بالا ہو۔
اے اللہ ! مسلمانوں کی تمام مشکلیں حل فرما
اے اللہ ! ہماری ہر مشکل آسان فرمادے، چین اور راحت عطا فرما۔
اے اللہ ! مسلمانوں کو دین و دنیا میں عزت عطا فرما۔
اے اللہ ! بیماروں کو شفا عطا فرما۔
اے اللہ ! ہمیں دعا مانگنے کا طریقہ اور اپنی عبادت کرنے کا سلیقہ عطا فرما۔
اے اللہ ! مسلمانوں کو دیس پردیس میں چین، امن اور سلامتی عطا فرما۔
اے اللہ ! کمزوروں کو طاقت عطا فرما۔
اے اللہ ! بچھڑوں کو ملادے اور روٹھوں کو منادے۔
اے اللہ ! ہماری تمام دلی جائز تمناؤں کو پورا فرما۔
اے اللہ ! تنگ دستوں کی تنگ دستی کو دور فرما۔
اے اللہ ! ہمارے مردوں کی مغفرت فرما ان کی قبروں پر رحمت نازل فرما، ان کی قبروں کو ٹھنڈار کچھ اور ان کو بلندی درجات عطا فرما۔
اے اللہ! ہمیں اچھی صحت دے تا کہ ہم تیری عبادت کر سکیں۔
اے اللہ ! مرتے وقت کلمہ نصیب فرما۔ مرنے کے بعد اپنے پیارے نبی علی ایم کی شفاعت نصیب فرما۔ ہماری دعاؤں کو قبول
فرما۔ آمین ثم آمین
بیماریوں سے بچنے کی دعا
بیماریوں سے پناہ کی دعا
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اس طرح دعا فرماتے تھے
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُنُونِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَيِّئِ الأَسْقَامِ
یا الله میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کوڑھ کی بیماری سے پاگلپن سے جزام کی بیماری(انفیکشن) سے اور تمام بری بیماریوں سے
سنن ابی داؤد جلد ۱ ۱۵۴۱ ،1, 1541
D N A Mein Allah ki Nishaniyaan ڈی این اے میں اللہ کی نشانیاں