ہفتہ، 5 اگست، 2023

03 حضرت عثمان غنی رضی اﷲ عنہ Khilafat e Rashida


03 حضرت عثمان غنی رضی اﷲ عنہ

تحریر: شفیق احمد ابن عبد اللطیف آئمی

قسط نمبر 3

مجلس شوریٰ(انتخابی مجلس) کا تقررخلیفۂ سوم رضی اﷲ عنہ کے لئے ہدایات

مجلس شوریٰ(انتخابی مجلس) کا تقرر

اب ہم خلافت کی طرف واپس آتے ہیں اور وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں خلیفہ¿ دوم حضرت عُمر فاروق رضی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا ،اِس کا تفصیلی ذکر ہم خلیفہ¿ دوم رضی اﷲ عنہ کے ذکر میں کر چکے ہیں ۔یہاں اُس کے آگے سے پیش کر رہے ہیں۔حضرت عُمر فاروق رضی اﷲ عنہ کی یہ کیفیت تھی کہ ہوش میں آتے ،کچھ دیر ہوش میں رہنے کے بعد خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے غنودگی طاری ہو جاتی یا غشی آجاتی یا بے ہوش ہو جاتے تھے۔لیکن آپ رضی اﷲ عنہ کو اِس کیفیت میں بھی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی اُمت کا خیال تھا۔علامہ محمد بن جریر طبری لکھتے ہیں۔پھر مسلمان آپ رضی اﷲ عنہ کا اُٹھا کر گھر لے آئے،جہاں آپ رضی اﷲ عنہ نے حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اﷲ عنہ کو بلوایااور فرمایا؛”میں آپ رضی اﷲ عنہ سے ایک اہم بات کرنا چاہتا ہوں۔“انہوں نے عرض کیا؛”اے امیر المومنین !کیاآپ رضی اﷲ عنہ اس(خلیفہ نامزد کرنے )کی طرف اشارہ کر رہے ہیں؟“(خلیفہ¿ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ نے اپنی جگہ حضرت عُمر فاروق رضی اﷲ عنہ کو خلیفہ نامزد کر دیا تھا) آپ رضی اﷲ عنہ نے فرمایا؛”نہیں!بلکہ میں چھ لوگوں کو نامزد کروں گا،اُن میں سے کسی ایک کو چُن لینا“حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اﷲ عنہ نے عرض کیا؛”امیر المومنین رضی اﷲ عنہ !اﷲ کی قسم میں اس میں شامل نہیں ہوں گا۔“آپ رضی اﷲ عنہ نے فرمایا؛”آپ رضی اﷲ عنہ ذرا صبر کریں،یہاں تک کہ میں اُن لوگوں سے مشورہ کرلوں ،جن سے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ساری زندگی خوش رہے ۔“ پھر فرمایا؛”آپ رضی اﷲ عنہ حضرت علی بن ابی طالب،حضرت عثمان بن عفان،حضرت زبیر بن عوام اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ عنہم کو بلا لایئے۔“جب یہ سب لوگ آگئے تو آپ رضی اﷲ عنہ نے فرمایا؛”آپ رضی اﷲ عنہم اپنے بھائی حضرت طلحہ بن عبید اﷲ رضی اﷲ عنہ کاتین دن انتظار کرنا(غالباً وہ کسی سفر پر گئے ہوئے تھے)اگر وہ آجائیں(تو انہیں مشورے میں شامل کر لینا)ورنہ اپنے معاملے(خلیفہ چننے )کا خود فیصلہ کر لینا۔“علامہ عماد الدین ابن کثیر لکھتے ہیں۔حضرت عُمر فاروق رضی اﷲ عنہ نے وصیت کی کہ آپ رضی اﷲ عنہ کے بعد خلافت کا مسئلہ اُن چھ آدمیوں کے مشورے سے طے پائے گا،جن سے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم وصال کے وقت راضی تھے اور وہ چھ آدمی یہ تھے،حضرت علی بن ابی طالب،حضرت عثمان بن عفان،حضرت طلحہ بن عبید اﷲ ،حضرت عبد الرحمن بن عوف،حضرت زبیر بن عوام اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ عنہم ۔

خلیفۂ سوم رضی اﷲ عنہ کے لئے ہدایات

خلیفۂ دوم حضرت عُمر فاروق رضی اﷲ عنہ نے چھ بڑے جلیل القدر صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کی مجلس ِشوریٰ بنادیاور اُن چھ لوگوں کو حکم دیا کہ تین دن کے اندر اندر تم لوگ آپس میں مشورہ کر کے کسی ایک کو خلیفہ چُن لینا۔پھر آپ رضی اﷲ عنہ نے خلیفہ¿ سوم کو ہدایات دیں۔علامہ محمد بن جریر طبری لکھتے ہیں۔حضرت عُمر فاروق رضی اﷲ عنہ نے مجلس شوریٰ کے ارکان سے فرمایا؛”اے حضرت علی بن ابی طالب رضی اﷲ عنہ !میں تمہیں اﷲ کا واسطہ دیتا ہوں کہ اگر تم خلیفہ بن جاو¿ تو بنو ہاشم کو لوگوں کے سروں پر مسلط نہیں کردینا۔اے حضرت عثمان بن عفان رضی اﷲ عنہ !میں تمہیں اﷲ کو واسطہ دیتا ہوں کہ اگر تم خلیفہ بن جاو¿ تو بنو ابو معیط (بنو اُمیّہ )کو لوگوں کی گردنوں پر مسلط نہیں کر دینا۔اے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ عنہ !اگر تم خلیفہ بنادیئے جاو¿ تو تم اپنے رشتہ داروں کو لوگوں کی گردنوں پر سوار نہیں کرنا۔اب تم سب کھڑے ہو جاو¿اور آپس میں مشورہ کر کے اپنے معاملے کا تصفیہ کر لو۔اُس وقت تک مسلمانوں کو حضرت صہیب رضی اﷲ عنہ نماز پڑھائیں گے۔“پھر آپ رضی اﷲ عنہ نے حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اﷲ عنہ کو بلوایااور فرمایا؛”تم اِن کے دروازے پر کھڑے ہو جانااور کسی کو ان کے پاس جانے نہیں دینا۔“پھر آپ رضی اﷲ عنہ نے آگے فرمایا؛”میں اپنے بعد کے آنے والے خلیفہ کو یہ ہدایت دیتا ہوں کہ وہ انصارکے ساتھ حسن سلوک کرے،جنہوں نے مسلمانوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اور اسلام کی ہر طرح سے مدد کی۔اُن کے نیکوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور بُروں سے در گذر کیا جائے۔“اِس کے بعد آپ رضی اﷲ عنہ نے آگے فرمایا؛”میں اپنے بعد آنے والے خلیفہ کو عربوں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ چونکہ وہ اسلام کی بنیاد ہیں،اِس لئے اُن کے صدقات میں سے اُن کا حق وصول کر کے اُن کے غریبوں کو دیا جائے۔اورمیں اپنے بعد کے خلیفہ سے وصیت کرتا ہوں کہ وہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ذمیوں کے معاہدات کو پورا کریں۔ اے اﷲ تعالیٰ!میں نے اپنا پیغام پہنچا دیاہے اور میں نے آنے والے خلیفہ کو صاف ستھرے حالات میں چھوڑا ہے۔

باقی ان شاءاللہ اگلی قسط میں.......!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

D N A Mein Allah ki Nishaniyaan ڈی این اے میں اللہ کی نشانیاں

 D N A Mein Allah ki Nishaniyaan   ڈی این اے میں اللہ کی نشانیاں